ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / عالمی خبریں / پنجاب کے رائے دہندگان اروند کیجریوال کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے ووٹ دیں:سسودیا

پنجاب کے رائے دہندگان اروند کیجریوال کو وزیراعلیٰ بنانے کے لیے ووٹ دیں:سسودیا

Tue, 10 Jan 2017 22:04:36  SO Admin   S.O. News Service

موہالی، 10/جنوری (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)پنجاب اسمبلی انتخابات میں اپنا دم خم دکھانے اتری عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پیر کو ایک بڑا بیان دیا ہے۔انہوں نے موہالی میں انتخابی جلسہ عام میں کہا کہ پنجاب کے رائے دہندگاان یہ مان کر ووٹ ڈالیں کہ اروند کیجریوال کو وزیر اعلی بنانا ہے۔سسودیا نے دعوی کیا کہ پنجاب میں آپ کی دھوم مچی ہوئی ہے اور یہاں کے لوگ انقلابی تبدیلی لانے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں ہمارا مقابلہ منشیات اور بے ایمانی کے سوداگروں سے ہے، پنجاب کی عوام اپنے لیے ایسی حکومت منتخب کرنے والے ہیں جو ریاست کو بدعنوانی اور منشیات سے پاک بنائے گی۔عام آدمی پارٹی (آپ)نے پنجاب انتخابات کے لیے اپنے تمام امیدواروں کی فہرست کا اعلان کر دیا ہے اور ٹکٹ تقسیم کا عمل بھی اختتام پذیر ہوگیا ہے۔لوک انصاف پارٹی کے ساتھ اتحاد کرکے آپ پنجاب میں پہلی بار اسمبلی انتخابات لڑ رہی ہے۔
 


Share: